مولانا فضل الرحمن

ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر عمران خان کی تاحیات نااہلی اور اس کی پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010 سے اپنائے گئے موقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی، عمران خان اور اس کی پارٹی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، الیکشن کمیشن نے آج اس کو عالمی چور، منی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے