قمر زمان کائرہ

گیلانی نے الیکشن جیت کر حکومت کو کمزور کر دیا تھا، کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی نے الیکشن جیت کر حکومت کو کمزور کر دیا تھا، پھر اپوزیشن لڑ پڑی اور حکومت جو پہلے بھاگ رہی تھی بعد میں بغلیں بجانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاقت ور حلقوں کے نیوٹرل ہونے کا انتظار ہی کرتے رہنا ہے تو پھر اگلے الیکشن لڑنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ بھی قانونی نہیں، وہاں بھی تحریک عدم اعتماد آنی چاہیے مگر اس سے حکومت نہیں گرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان سے رابطے کرنے میں پیپلز پارٹی سے بہتر پوزیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے