حمزہ شہباز

صدر کے ایک ٹویٹ سے ملک میں بحران پیدا ہوگیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کے ایک ٹویٹ سے ملک میں بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے سیکرٹری کا خط بھی سامنے آگیا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مسئلہ ایک جماعت کا نہیں بلکہ صدر پاکستان کے دفتر سے جاری احکامات کا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر کے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی شفاف انکوائری کرائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاکہ پتہ چل سکے کہ صدر کے اسٹاف سے ٖغلطی ہوئی ہے یا وہ غلط بیانی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے