جان اچکزئی

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نرم رویے کی وجہ سے معاشی دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے تھے، افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک باہمی تجارت پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں لیکن افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے پاکستان نے ڈیوٹی پر کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارت پر توجہ سے ہماری معیشتوں کا بھی فائدہ ہو گا اور مافیا کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے