ہم نے معاشرے کی گندگی کو صاف کرنا ہے، آئی جی سندھ

کراچی (پاک صحافت) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے کی گندگی کو صاف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹوپی اور اجرک کا مان رکھنا ہے، ہم محبت کرنے والے اور عزت دینے والے ہیں، اللّٰہ نے ہمیں لوگوں کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ہم پولیس وردی پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں اور ٹوپی اجرک پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹوپی اور اجرک امن اور محبت کا نشان ہے، سندھ پولیس کے افسران، جوانوں اور سندھ کے عوام کو سندھی کلچر ڈے کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ رفعت مختار راجہ نے کہا کہ سندھ نے زندگی دی، زندگی کا نام سندھ ہے، سندھ زندگی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے دن کو اجرک ٹوپی سے مخصوص کر دیا ہے، اجرک اور ٹوپی سندھ کی پہچان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے