شیری رحمان

سندھ کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی حکومت کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا۔ شیری رحمان کاکہنا ہے کہمہنگائی اور نااہلی پر پردا ڈالنے کے لئے وفاقی وزراء سندھ میں ناکام مارچ کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا سندھ میں ناکام مارچ سب نے دیکھ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے ناکام مارچ کے بعد اب وزیراعظم خود میدان میں اتر رہے ہیں۔حکومت کچھ بھی کر لے، قوم اب ان کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔اس غریب دشمن حکومت کی وجہ سے عوام ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کو تیار ہو جائے۔

واضح رہے کہ نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے مزید کہا کہ  ہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی مارچ سے حکومت کی بوکھلاہٹ اب کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ ان نااہل اور ظالم حکمرانوں سے ملک و عوام کو نجات دلانے کے لئے پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، آئیے، مہنگائی اور اس ناکام حکومت کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے