کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری خیر اسی میں ہے کہ تم اقتدار چھوڑ کر نکل جاو، ورنہ عوام گھسیٹ کر تمہیں گھر بھیج دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سازش کے تحت انتخابی اصلاحات کے متعلق ہونے والی قانون سازی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت انتخابی اصلاحات لارہی ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو مسترد کرکے جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اب اگلے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لاکر دھاندلی کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔
Short Link
Copied