عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں، محسن رانجھا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان نے گوشواروں میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، اب عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا عمران خان نے کروڑوں روپے کی گھڑیاں وصول کیں، تحفہ لے کر بیچ دینا کتنی گری ہوئی بات ہے لیکن انہوں نے ایک کروڑ کی چیز کو 5 کروڑ میں فروخت کیا۔ لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 3500 کا ٹی سیٹ تو غریب آدمی بھی بخش دے گا لیکن عمران خان نے تحائف بھیج کر دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کروائی۔

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان کو بھی پیش ہونا پڑے گا، عمران خان کو رسیدیں دینا پڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نااہلی کی سزا کے بعد سے ملک سنبھل ہی نہیں سکا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے