جاوید لطیف

عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ قوم بھول نہیں سکتی۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ قوم بھول نہیں سکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سائفر کے بعد بھی ہمیں بھاشن دے رہا ہے، اگر ہمیں کوئی یہ درس دے کہ پیچھے جو ہوا اسے چھوڑ کر آگے چلیں تو آئین قانون کے لیے نواز شریف نے جو جیلیں سہیں وہ کیا خواہ مخواہ تھیں، ہم نے تو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہا، ہم نے ریاستی اداروں کے خلاف جہاد کی بات نہیں کی۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اب پھر لاڈلا بنایا جائے یہ قوم کو منظور نہیں ہے، عمران کو بچانے کے لیے کوئی ہمیں درس نہ دے، عمران خان تو شیخ مجیب کے چھ نکات سے آگے نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن سائفر، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ احتساب کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، سب کو یکساں مواقع دیے جائیں، یہ عدلیہ سے معافی مانگ کر باہر نکل کر الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتا ہے، کب تک یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے