حمد اللہ محب

استنبول اور ماسکو میں متوقع امن اجلاسوں میں حکومت شرکت کرے گی: حمد اللہ

کابل {پاک صحافت} افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محب نے کہا ہے کہ افغان حکومت استنبول اور ماسکو میں متوقع امن اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔

محب نے کابل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت استنبول اور ماسکو میں متوقع اجلاسوں میں شرکت کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان دو اجلاسوں میں کتنے افراد افغان حکومت کی نمائندگی کریں گے اس بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔ اس معاملے میں افغان اعلیٰ مفاہمتی کونسل اور وزارت خارجہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

محب نے کہا ہے کہ صرف طالبان کے ساتھ امن کوئی نتیجہ نہیں دےسکے گا افغان جنگ میں شاملل ممالک کے ساتھ بھی امن مرحلے پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے روس حکومت نے 18مارچ کو اور ترک حکومت نے اپریل میں امن مذاکرات کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

افغان امن مذاکرات 6 جنوری کو دوسرے دور میں داخل ہو گئے تھے اور 26 جنوری کو طالبان وفد کے علاقائی ممالک کے دوروں کی وجہ سے مذاکرات میں وقفہ ڈالا گیا تھا۔

مذاکرات 22 فروری کو دوبارہ شروع ہوئے لیکن تین ہفتوں سے زائد عرصے میں صرف ایک دفعہ مذاکرات کئے گئے۔

افغان اور طالبان وفود امن مذاکرات پر بات چیت کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جمع ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے