بلاول بھٹو

سیلاب متاثرین کو خوراک اور ادویات کی فوری ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو خوراک اور ادویات کی فوری ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موسیماتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ 10 ملکوں کی فہرست میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 0.8 فیصد ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے مزید خمیوں اور مچھر دانیوں کی بھی اشد ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے، کل کسی اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ سیلاب سے 4 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ افراد میں 6 لاکھ خواتین حاملہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے