ہم خیال گروپ

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا پریشر، عثمان بزدار تحفظات دور کرنے پر آمادہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٹی) کے رہنما  جہانگیر ترین کی جانب سے بنایا گیا جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا پریش کام کر گیا، ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ کے پریشر کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جہانگیر ترین کے تحفظات  دور کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی راجا ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے رابطہ کیا گیا ہے اور عثمان بزدار سے ملاقات کا امکان بھی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی سرگرمیوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے تھے، انہوں نےگزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 سے زائد ارکانِ پنجاب اسمبلی سےملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبرن وانی کل اسمبلی میں خطاب کریں گے اور ترین گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے بھی اسمبلی فلور پر آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز راجا ریاض کو قومی اسمبلی اور سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔  جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں انتقامی کاروائیوں کے خلاف  آواز اٹھانے کے لئے گروپ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

علامہ اقبال نے امت کو نیا راستہ دکھایا۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے