رانا ثناءاللہ

عمران خان کی لیک تمام آڈیوز کی فرانزک کروانے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان لیک ہونے والی آڈیوز کو جعلی کہہ رہا ہے جبکہ تمام آڈیوز اصلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن آڈیوز کو عمران خان فیک کہہ رہا ہے ان کا فارنزک آڈٹ کرا لیتے ہیں، تیسری آڈیو نے اس کا بٹہ بٹھا دیا ہے، یہ کس طرح سازش کرتا ہے اور لوگوں پر الزام لگا دیتا ہے، ہم ان آڈیوز کی فارنزک کرائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے ان آڈیو لیکس کو چیلنج کرے، اگر یہ آڈیوز جعلی ہیں تو عمران خان فارنزک کرانے کا کہے، ہماری معلومات کے مطابق یہ تمام چیزیں درست ہیں، ہم فرانزک کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو غور سے سنیں تو عمران خان کہہ رہا ہے کہ میں 5 خرید رہا ہوں، انہوں نے خریدنے کی کوشش کی لیکن نہیں خرید سکے، ان کے اتحادی بکنے والے نہیں تھے، نہ پہلے بک کر ان کے پاس گئے تھے، اتحادیوں نے مایوسی کی وجہ سے اس کا ساتھ چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے