شہباز شریف

ترقی صرف بنی گالہ اور عمران خان کے حواریوں میں ہورہی ہے۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ترقی صرف بنی گالہ میں رہنے والے اور عمران خان کے حواری کررہے ہیں۔ عوام غربت اور مفلسی کی چکی میں پس رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بجٹ اعداد و شمار جعلی ہیں جبکہ حکومت معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے اور عوام کے جیب خالی ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کاش ریاست مدینہ کا ذکر اور مثال دینے والے حکمران غربت کی لیکر سے نیچے بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کو اپنی مدد کا ہاتھ دیتے۔ کاش وہ بیوہ اور یتیموں کا ہاتھ تھام لیتے اور ان کی دعائیں لیتے۔ مگر افسوس ایسا نہیں ہوا، حکومت کا ڈھنڈورا ہے کہ ترقی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے