آکسیجن ٹینکر

بھارت کے بعد، ایران کی افغانستان کی بھی بڑی مدد ، آکسیجن ٹینکر بڑی تعداد میں دیئے

کابل {پاک صحافت} وزارت صحت افغانستان کے ایک اعلی عہدیدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ، ازبکستان اور تاجکستان نے کورونا متاثرین کے لئے بڑی تعداد میں آکسیجن سلنڈر دیئے ہیں۔

افغانستان کے نائب وزیر صحت وحید مجروح نے کابل میں ایرنا کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران روزانہ دو مائع آکسیجن ٹینکرز شمالی اور مغربی افغانستان بھیجتا ہے اور اس کے علاوہ ایران سے خریدیے گئے آکسیجن سلنڈر جلد ہی افغانستان پہنچ جائیں گے۔

اس سے قبل ، بھارت میں حالیہ کورونا کی لہر کے دوران بھی ایران نے آکسیجن کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کی تھی ، جبکہ بھارت میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ، افغانستان میں 85 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1597 افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے