رانا ثناءاللہ

حکومت تحریک لبیک کیساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کرے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ تحریک لبیک کے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کرے۔ بصورت دیگر معاہدہ ہی نہیں کرنا چاہئے تھا اگر پورا نہیں کرسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ ملعون سلمان رشدی نے کب کتاب لکھی تھی اور اس وقت پاکستان کے وزیراعظم کون تھے۔ عمران خان حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملکی حالات خود ہی خراب کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پانچ ماہ تک تحریک لبیک کے ساتھ کئے گئے معاہدے کو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لایا گیا۔ اگر پارلیمنٹ میں معاہدے کو لایا جاتا تو ٹی ایل پی کے ذمہ داروں سے پارلیمنٹ بات کرتی۔ معاہدہ ختم ہونے سے پہلے سربراہ ٹی ایل پی کو گرفتار کرنا اور ان پر چڑھ دوڑنا اور کارکنوں کی گرفتاریاں کرنا حکومت کی غلطی تھی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، موجودہ حکومت نے ریاست کی رٹ کو بالکل فارغ کر دیا ہے، یہ خود سڑکیں بلاک کرتے رہے ہیں، ایسی تقاریر کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف کسی نے طاقت کا استعمال نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے