مولابخش چانڈیو

پیپلزپارٹی نے کبھی غیرپارلیمانی سیاست نہیں کی۔ مولابخش چانڈیو

لاہور (پاک صحافت) مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوامی حقوق کے لئے احتجاج اور جدوجہد ضرور کی ہے لیکن کبھی غیرپارلیمانی سیاست نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جہانگیرترین علم و فہم والے اور آزاد ہیں اور میرے لیڈر بھی آزاد ہیں پوری دنیا سے ملتے ہیں۔ پوری دنیا ان سے مشاورت کرتی ہے۔ اگر جہانگیرترین بھی آجائیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

مولابخش چانڈیو نے اسعتفوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفے دینا کبھی طے نہیں تھا لیکن ن لیگ نے اپنے طور پہ اسے شامل کیا۔ کوئی بھی اتحاد دباو پہ نہیں چلتا بلکہ باہمی مشاورت اور اعتماد سے اتحاد چلتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ سے باہر جدوجہد ضرور کی ہے لیکن کبھی غیرپارلیمانی سیاست نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے