رانا ثناءاللہ

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیراعظم کا فیصلہ نوازشریف کرے گا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال میں سیاسی جماعتیں سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، فون آنے اور اشارے آنے بند ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کا بیانیہ اور موقف کامیاب نظر آرہا ہے، نواز شریف کا بیانیہ تھا کہ سیاست سیاستدانوں کو کرنی چاہیے، ٹیلیفونز اور اشاروں سے سیاست نہیں ہوتی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی تجویز نواز شریف کے سامنے رکھ دی ہے، تحریک انصاف کے کئی لوگ بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا بیانیہ آگے بڑھے گا، میں کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے، اگلے الیکشن میں ووٹ کو عزت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت نے اسمبلیاں توڑنے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی دستخط کرکے رکھ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے