فیصل کریم کنڈی

کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے۔ مشرف ایل ایف او کو آئین سے ٹیگ کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے فارورڈ گروپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے؟۔ ایک آمر نے عبدالستار افغانی اور دوسرے نے نعمت اللہ خان کو کراچی پر مسلط کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کرچکے ہیں، مرتضی وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضح دلیل ہے۔ غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے