سراج الحق

قوم پی ٹی آئی کے نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام ملک بھر میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آگئے ہیں، قوم اب پی ٹی آئی کے نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ عرصے میں پیکا آرڈی نینس، اسٹیٹ بینک ترمیمی آرڈی نینس، الیکشن ایکٹ میں ترامیم، منی بجٹ، گھریلو تشدد کا بل سمیت ایسے قوانین پاس کرائے جو آئین، قانون اور جمہوری و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ملکی تاریخی کے سب سے زیادہ قرضے لیے، آئی ایم ایف نے جو شرائط عاید کیں، ان کو سر تسلیم خم کر کے ملکی وقار اور سلامتی کو داو پر رکھ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بڑے بڑے مافیاز کے پیچھے حکومت کے اہم افراد کھڑے نظر آتے ہیں۔ ملک کی آدھی آبادی غربت اور بے بسی کی زندگی گزار رہی ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے ابتری کا شکار ہیں۔ ملک کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت سے تنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے