مفتاح اسماعیل

تحریک انصاف کی مشہور زمانہ قابلیت سمجھ سے بالاتر ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مشہور زمانہ قابلیت سمجھ سے بالاتر ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری اس لیے بند ہوئی کیوں کہ بجلی گھر ریفائنری سے فرنس آئل نہیں خرید رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بجلی گھر ریفائنری سے فرنس آئل نہیں خرید رہے جس کی وجہ سے پاکستان ریفائنری کو بند کرنا پڑا۔  یاد رہے کہ بجلی گھروں کے فرنس آئل کی خریداری روکنے کے باعث آئل اسٹوریج بھر گئے تھے، 75 لاکھ لیٹر یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کرنا پڑگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر آپریشن بند کرنے سے آگاہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس او نے پانچ ماہ میں چھ لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا، ابھی بھی ایک جہاز فرنس آئل بندرگاہ کے باہر موجود ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ریفائنری کو بند کرنے سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ریفائنری مزید چلاتے تو تیل ضائع کرنا پڑتا، اس حوالے سے حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے