ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کیجانب سے عوام کیلئے خصوصی ہدایات جاری

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر سمیت سندھ میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل گئی ہے جس سے بچنے کے لئے سندھ حکومت نے عوام کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کی عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام چھ بجے کے بعد گھر پر رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے جس سے انسان کی حالت اچانک تشویشناک ہوسکتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عوام این سی او سی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ مختلف ڈسٹرکٹ میں ویکسینیشن سینٹرزسے ویکسین ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماکس کا استعمال لازمی کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنوں کو بھی بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے