تحریک انصاف سے مذاکرات نہ پہلے کر رہے تھے نہ اب کریں گے، فضل الرحمان کا دو ٹوک پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات نہ پہلے کر رہے تھے نہ اب کریں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے؟ یہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے دیکھنا ہو گا ملک کو نئے ہنگاموں کی بھینٹ چڑھانا ہے؟ یا معیشت کو کھڑا کرنا ہے؟

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا، آرمی ایکٹ تو حرکت میں آئے گا۔ انہون نے یہ بھی کہا کہ پابندی کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے