امیتابھ بچن

امیتابھ کے بنگلے سمیت تین اہم مقامات پر بم کی اطلاعات، سکیورٹی اداروں کی نیندیں اڑ گئیں

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز پر بم کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اداروں کی نیندیں اڑ گئیں، بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز  پر  بم کی اطلاع کے بعد بھارت کے ساحلی شہر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ رات ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے بائیکولا، چھترپتی شیواجی مہاراج (سی ایس ایم ٹی) اور دادر  ریلوے اسٹیشنز سمیت جوہو میں امیتابھ بچن کے گھر بم نصب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشکوک فون کال کے بعد جوہو کی مقامی پولیس، ریلوے پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاش شروع کر دی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد معلوم ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی۔ تاہم پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے  غلط خبر دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے