خواجہ آصف

8 فروری کو جس دور کا آغاز ہو گا، نوازشریف پھر وزیرِ اعظم ہونگے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جس دور کا آغاز ہو رہا ہے نواز شریف پھر وزیرِ اعظم ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی سال سے ہماری معیشت کا کوئی سر پیر نہیں رہا، ایسے دور کا آغاز ہو گا جس میں نوجوان ایک محفوظ مستقبل کی امید رکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ادارے نے کہا کہ 30 سال میں جب بھی ملک نے ترقی کی تب نواز شریف وزیرِ اعظم تھے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا بڑا حصہ ہیں، ویمن ایمپاورمنٹ کا سفر ابھی بہت دور ہے، بیلٹ باکس پر آپ نے ووٹ دینا ہے تو آپ کا فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے کی آزادی بھی ہونی چاہیے، میں اس محفل کو انتخابی جلسے میں تبدیل نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے مختلف اوقات میں 8 منسٹریز پر کام کیا ہے، 3 سال قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی قید کاٹی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بھی نواز شریف کا ورکر ہوں، 35 سال پہلے بھی تھا، مریم نواز کا مستقبل روشن ہے، انہوں نے اپنا ایک مقام بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے