ایمل ولی خان

تبدیلی سرکار کی بدولت صوبہ 987 ارب کا مقروض ہوگیا ہے۔ ایمل ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار کی بدولت آج صوبہ 987 ارب کا مقروض ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کل عدم اعتماد لانے کے لیے منتیں کیں۔ تبدیلی سرکار سے آج صوبے کے عوام کو نجات مل جائے گی۔ صوبے میں عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری کے نتیجے میں آنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے، اپنی اہمیت کا اندازہ ہوجائے گا جب ان کے تخت اور کرسیاں نہیں رہیں گی۔ پی ٹی آئی نے 10 سال تک خیبرپختونخوا کو عمران کے لیے استعمال کیا اس سے قبل ہماری حکومت نے 2013 میں صوبے کے گردشی قرضے کو ختم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں قرض کو 97 ارب تک محدود کردیا تھا لیکن تبدیلی سرکار کی بدولت آج صوبہ 987 ارب سے زیادہ کا مقروض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے