شہبازشریف

تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام تاجر برادری بالخصوص سیالکوٹ کے کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے وفد کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سیالکوٹ کی کاروبار برادری اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ سیالکوٹ کی موجودہ 2.5 ارب ڈالر کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ، وزارت صنعت و پیداوار، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے لیے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے لیے سیکٹر اسپیسیفک کونسلز کے قیام، سیالکوٹ انڈسٹریل زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک سے برآمدی شعبے کے لیے درکار خام مال کا زیادہ سے زیادہ حصہ ملکی سطح پر تیار کر کے قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے