مولابخش چانڈیو

ہمیں پی ڈی ایم سے نکالا گیا ہے، پی پی رہنما کا انکشاف

حیدرآباد (پاک صحافت) پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم کو نہیں چھوڑا بلکہ ہمیں اپوزیشن اتحاد سے سازش کے تحت نکالا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اکیلے مارشل لاء سے لڑی ہے، اس بار سیاسی پارٹیوں کے طریقے کار سے مشکلات لگ رہی ہیں۔

رہنما پی پی مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب لانگ مارچ کی بات کر رہے تھے پھر ملتوی کیا، کیوں لانگ مارچ ملتوی کیا، کس کے کہنے پر ملتوی کیا یہ بچوں کی شادی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتیں صرف زبانی حد تک ساتھ دینے کے قائل ہیں عملی طور پر کبھی ساتھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے