احسن اقبال

پی پی فیصلے سے ‏پی ڈی ایم کے مقاصد، جدوجہد اور اتحاد کو دھچکا لگا، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی پی فیصلے سے ‏پی ڈی ایم کے مقاصد، جدوجہد اور اتحاد کو دھچکا لگا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہ پی ڈی ایم ہومیوپیتھک نہیں بلکہ بہت مہلک ہے، پی ڈی ایم کے اغراض و مقاصد سے بے وفائی کرنے والا بہت زیادہ نقصان میں رہے گا اور بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کے یوسف گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کو پی ڈی ایم کے اغراض و مقاصد سے انحراف قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر طنز کے نشتر بھی چلائے اور کہا پیپلز پارٹی نواز شریف کو اپنی مجبوری بیان کرتی تو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ انہیں دے دیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اچھا اور مناسب نہیں لگا کہ اس چیئرمین سینیٹ جس کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، اسی کے پاس اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے درخواست لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسری جماعتوں کے سینیٹرز کو ساتھ ملا کر اکثریت حاصل کرنا پی ڈی ایم کے مقاصد سے انحراف ہے، اگر پیپلزپارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اتنا ہی ناگزیر تھا تو ہم سے بات کرتے، ہم انہیں یہ عہدہ دے دیتے لیکن پیپلزپارٹی کے اس اقدام سے اپوزیشن کے اتحاد کو دھچکہ پہنچا ہے، ہمیں افسوس ہے کہ اے این پی نے بھی گیلانی صاحب کے لئے ووٹ دیا جس کو ہم پی ڈی ایم کی سطح پر اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے