فلسطینی شھید

اسرائیلی آبادکاری کیخلاف پُرامن مظاہرین پر فائرنگ، فلسطینی شہید

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیلی قابض فورسز نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں بیت دجان گاؤں کے قریب پرامن احتجاج میں حصہ لینے والے فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے پرامن فلسطینی مظاہرین کی طرف فائرنگ کی جب وہ گاؤں کے مشرق میں اپنی زمینیں ضبط کیے جانے پر اسرائیل کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے عملے نے 45 سالہ عاطف یوسف کو فوری طور پر نابلس کے ایک اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بیت دجان کے رہائشیوں کا اسرائیلی نوآبادیاتی بستیوں کیخلاف احتجاج مسلسل جاری ہے۔

1971 اور 1973 میں گاؤں کے مشرق اور جنوب مشرق میں الحمرا اور میخورا کا ایک بڑا حصہ اسرائیلی نوآبادیاتی بستیوں کیلئے ضبط کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی نوجوان

اسرائیلی نوجوان اسرائیل چھوڑ رہے ہیں۔ ہاریٹز

(پاک صحافت) عبرانی اخبار ہاریٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی نوجوان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے