شہباز شریف

بھکاری پن کے خاتمے کیلئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ وزیراعظم

پشاور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھکاری پن کے خاتمے کیلئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا نے پاکستان کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، یہاں کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم سے ملک میں کلاشنکوف کا کلچر ختم ہوگا، بے روزگاری ختم ہوگی، ملک اپنے پاوں پرکھڑا ہوگا، ملک میں خوشحالی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری سے قبول کیا، ہم میں صرف ایک چیز کی کمی ہے اور وہ ہے وِل ٹو ڈو، سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے خزانے میں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے، لمحہ فخریہ نہیں، ہمسایہ اگر ہم سے آگے نکل گیا ہے تو قصور ہمارا ہے، 90 کی دہائی میں پاکستانی روپیہ بھارتی روپے سے زیادہ تھا، کپاس کی برآمد بھارت سے زیادہ تھی۔ ملک صرف محنت اور مسلسل جدوجہد کی وجہ سے کامیاب ہوتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب متحد ہو کر کام کریں گے تو پاکستان خوشحال ہوگا، زراعت اور صنعتوں میں انقلاب لانا ہوگا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور برآمدات کے لیے جامع پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے