آصف زرداری

بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا۔ آصف زرداری

گڑھی خدابخش (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے، عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پھرگیا، مسئلہ کسی شہر سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ سے ہے کیونکہ ان کو نظرنہیں آتا غریب پر کیا گزرتی ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، پاکستان کو ترقی ہم دیں گے کیونکہ پاکستان کو بنانا ہماری مجبوری بھی ہے۔ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گے، بہت لوگ آئے اور چلے گئے، بینظیر شید اور بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے، بینظیر شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے اور شہادتیں قبول کیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے