حمزہ شہباز

عوام کا ساڑھے تین سالوں میں ہونے والے استحصال کا حساب لینے کا وقت آگیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق حکومت کی جانب سے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوام کا جو استحصال کیا گیا اس کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔ پنجاب میں تباہی کا سونامی ترقی اور خوشحالی کو بہا کر لے گیا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے والوں سے آٹے ،چینی، گھی ،بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کا حساب لیں گے، کنٹینر پر چڑھ کر اول فول باتیں کرنے والا شخص نجانے کس ملک کی معاشی کامیابیوں کا ذکر کر رہا تھا۔ انہوں  نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ٹولے کے خلاف کوئی عالمی سازش نہیں ہو رہی، پنجاب کا کسان کھاد کے لئے دربدر پھر رہا تھا یہ تھی اصل سازش۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے