صائمہ سلیم

بھارت دہشتگردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے۔ صائمہ سلیم

اسلام آباد (پاک صحافت) صائمہ سلیم کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں، بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے، بھارتی مظالم اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز اور قانونی ہے۔

صائمہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے، بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گردی کی فرنچائز اب عالمی ہوگئی ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں صرف مسیحیوں پر 525 حملے کئے گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ نے مزید کہا کہ دنیا بھارت کو اسٹریٹجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کردے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے