5جنوری یوم حق خودارادیت کشمیر، عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری

5جنوری یوم حق خودارادیت کشمیر، اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے

سرینگر(پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوسکے، دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں۔

بہتر سال پہلے پانچ جنوری انیس سو انچاس میں اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خود اردیت دینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا ہے، جس سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک تیز سے تیز تر ہوتی گئی۔

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے عزم کی تجدید کررہے ہیں جبکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے کے لیے بھارتی مظالم بھی اپنے عروج پر ہے، کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا اور اقوام متحدہ کو قرارداد کی یاد دلانا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اور خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے نے بھی مظلوموں کی ہمت کمزور نہ ہونے دی، آزادی کا جذبہ لیے کشمیری آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی ومذہبی شخصیات کی جانب سے کشمریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے، قائدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے، معصوم شہریوں کے ساتھ ہر صورت کھڑے رہیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر پیغام دیا کہ عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جدید تاریخ کے انتہائی ظالمانہ، غیر انسانی اور غیرقانونی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ یمن میں ہماری کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے

پاک صحافت یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے