مریم اورنگزیب

اداروں کو گالی دینے والا اب اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اداروں کو مسلسل گالیاں دینے والا عمران خان اب اداروں کا ٹھیکہ دار نہ بنیں، عوام کو سب یاد ہے جو اس نے سازشیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے۔ اداروں کو گالی، دھمکی دینے والا اب اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔ عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لئے سٹیبلشمنٹ اور اینٹی سٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ 4 سال حکومت چلانے کے لئے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی۔ دھونس دھمکی گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔ نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا۔ فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرو۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے