خلائی مشنز کی جانب سے چاند کی سطح کی نئی جھلکیاں جاری

(پاک صحافت) چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کے لیے بھیجے جانے والے روس کے لونا 25 مشن نے اولین تصویر شیئر کی ہے۔ روسی خلائی ادارے راسکوسموس کی جانب سے میسجنگ ایپ ٹیلیگرام میں اس تصویر کو پوسٹ کیا گیا۔ لونا 25 نے چاند کے جنوبی قطب کے قریب Zeeman نامی حصے کی تصویر کھینچی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حصہ چاند کے تاریک حصے میں ہے یعنی زمین سے اسے دیکھنا ممکن نہیں، مگر یہ سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ہے۔اس حصے میں لگ بھگ 7570 میٹر بلند ایک پہاڑ بھی موجود ہے۔ خیال رہے کہ لونا 25 کو 11 اگست کو روانہ کیا گیا تھا اور یہ 47 سال میں پہلا مشن تھا جو روس نے چاند کی جانب روانہ کیا۔ لونا 25 اسپیس کرافٹ 16 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ یہ اسپیس کرافٹ 5 دن تک مدار میں چکر لگائے گا اور پھر اپنا راستہ بدل کر 21 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بھارت کے چندریان 3 مشن نے بھی چاند کی سطح کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چندریان 3 مشن کے وکرم لینڈر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر شیئر کیا۔ ایک ویڈیو 15 اگست کو ریکارڈ کی گئی تھی جب وکرم لینڈر پروپلشن موڈیول سے الگ نہیں ہوا تھا اور اس میں چاند کے گڑھوں کا واضح نظارہ کیا جا سکتا ہے۔دوسری ویڈیو پروپلشن موڈیول سے الگ ہونے کے بعد کی ہے جس میں چاند کے پس منظر میں زمین کی جھلک بھی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے