وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے

جیکب آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ بلوچستان کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے دوران پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے۔ وزیراعظم آج بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صحبت پور بھی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع صحبت پور میں متاثرین سیلاب کے ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ وزیراعظم کو متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف خضدار میں بی این پی مینگل کے سربراہ نواب اختر جان مینگل کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔ وہاں نواب اختر مینگل کے چچا کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے