سراج الحق

غربت، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں جبکہ حکومت سب اچھا ہے کا رٹ لگارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو برس میں پاکستان کے قرض میں 22 فیصد اضافہ ہوا جس سے ملک کے ذمے ٹوٹل قرض 39 ہزار ارب کے قریب پہنچ گیا۔ موجودہ حکومت نے سود پر قرض لینے کے سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز 21 سے 30 دن تک ملک میں قیام کریں گی یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ اس ایشو پر فوری طور پر اسمبلی میں بات ہونی چاہیے، خود حکومت کے مطابق اس وقت نیٹو فورسز سے وابستہ 5 ہزار افراد طورخم، چمن بارڈر اور ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور شاندار ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ لوگ مزید ایک ماہ تک ملک میں کیا کریں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خطے کی صورتحال کی وجہ سے ان لوگوں کو فوری طور پر اپنے اپنے ممالک بھیجا جائے، پاکستان غیر ملکی فورسز کو ٹھہرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس سے بدامنی اور حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے