شیری رحمان

بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر شیری رحمان کا بھارت کو کرارا جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانے پر پارٹی رہنما شیری رحمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ بی جے پی کی انتہا پسند سوچ کی واضح مثال ہے، پیپلز پارٹی مودی اور بی جے پی کی انتہا پسند سوچ سے ہمیشہ پردہ اٹھاتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب دے دیا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کے ایسے اعلانات صرف دہشتگرد کرتے ہیں جو بی جے پی کے رہنما کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ بی جے پی کی انتہا پسند سوچ کی واضح مثال ہے، پیپلز پارٹی مودی اور بی جے پی کی انتہا پسند سوچ سے ہمیشہ پردہ اٹھاتی رہے گی۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سامنے ایک تاریخی حقیقت بیان کی ہے، مودی گجرات کا نہیں مقبوضہ کشمیر کا بھی قصائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے