فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو زرداری کی ساری توجہ خارجہ امور کو ٹھیک کرنے پر ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ  وزیر خارجہ کی حیثیت سے  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ساری توجہ خارجہ امور کو ٹھیک کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کی وجہہ سے ملک کے خارجہ امور تباہ ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بحال کرنا ہے۔ پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانشین کے طور دیکھتی ہے۔

واضح  رہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں مزید کہاکہ  شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صدر آصف علی زرداری نے عالمی دنیا کو پاکستان دوست بنایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بحال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے