احسن اقبال

نئے پاکستان کے نام پراناڑی آیا اس نے پاکستان کوتباہ کردیا،احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پراناڑی آیا اس نے پاکستان کوتباہ کردیا، ملک کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  2018 میں دھاندلی زدہ حکومت مسلط کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچنا ہوگا وسائل ہونے کے باوجود ہم کیوں پیچھے رہ گئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے معاملے کو آگے لے کرجائیں گے، نوجوانوں کو انکی صلاحیت کے مطابق مواقع فراہم کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ فنی تعلیم کیلئے250 وکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہرضلع میں ایک یونیورسٹی کیمپس بننا چاہیے، ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں68 فیصد اضافہ کیا، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم نے75سال ضائع کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے