احسن اقبال

عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر  احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرا ر دے دیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت پر قطعاً توجہ نہیں دی، عمران نیازی کی خصوصی شفقت سے معیشت تباہ ہو گئی۔ کرپشن کے میدان میں پاکستان کی ریٹنگ شرمناک ہے۔  احسن اقبال نے کہا کہ ملکی سیاست انا پرستی اور نفرت کا شکار ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی خصوصی شفقت سے اربوں ڈالر کی سرمایا کاری باہر جارہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے، عمران نیازی کے آنے کے بعد ملک میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے