خواجہ سعد رفیق

فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج، مسلم لیگ ن نے حمایت کردی

لاہور (پاک صحافت) فارن فنڈنگ کیس سے متعلق براہ راست کوریج  کی پاکستان مسلم لیگ ن نے حمایت کردی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما  خواجہ سعد رفیق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ چھ سال سے حکمران  جماعت (تحریک انصاف) فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپی ہے، یہ لوگ وکلا کھڑے کر کے حیلے بہانے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیگی رہنام خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےخلاف ایپلی کیشن کاؤنٹر کرنے کیلئے دی گئی ہے، احتساب کے نام پر صرف انتقام لیاگیاہے، ضمنی الیکشن شروع ہوا ہے اور ن لیگ کے امیدوار کو نیب کا بلاوا آگیا۔ سعد رفیق نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مکالمے کا وقت ضائع کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے