نوازشریف

برطانوی اسپتال کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری،  لاہور ہائی کورٹ میں جمع

لاہور (پاک صحافت) برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اس رپورٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا گیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا۔

واضح ہے کہ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو انجائنا کی علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔برطانوی اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو نومبر 2022ء میں کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے