اسحاق ڈار

اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے روز کے کاموں پر قانون سازی کی گئی کیونکہ کوئی ملک 6،7 ماہ نگران سیٹ اپ کو محض حاضری لگانے تک محدود نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ  نگران حکومت دو طرفہ فیصلوں، معیشت، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر پر فیصلے کر سکتی ہے، الیکشن ایکٹ میں روزانہ کے کاموں پر قانون سازی کی  اس لیے اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ سب نے مل کر کام کرنا ہے،کوئی قوت مجھے ناکام نہیں دیکھناچاہتی تھی، 2017 سے پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، ساڑھے تین سال میں ہم پاکستان کو ایشیا میں آگے لائے، اگر دھرنا نہ ہوتا تو ملک کی معیشت مزید بہتر ہوتی، پاکستان 5 سال میں پانامہ ڈرامے سے 47 ویں اکانومی بن گیا، پاکستان کو مل کر سب نے آگے لےکر جانا ہے، پاکستان کو اب جی ٹوئنٹی کا رکن بنانے کا ہدف ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے