مسلم لیگ ن

این اے 47 پر ن لیگ اور جے یو آئی (ف) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے این اے 47 سے امیدوار حکیم نور محمد شاہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ این اے 47 میں جے یو آئی ایف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جے یو آئی ف کے مقامی امیر حکیم نور محمد شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے اکابرین بھی موجود تھے۔ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین بھی موجود تھے، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور محمد شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے