ریلوے

بذریعہ ٹرین ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بذریعہ ٹرین ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر مینٹیننس کی جائے گی۔

جاری اعلامیے کے مطابق ڈرائی پورٹس آمدن کو 2 ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک برج کی بحالی پر پیشرفت کا جائزہ لینے کا کہا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سبی اور تفتان ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پلان تیار کیا جائے، کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ سفری دورانیہ میں کمی کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے