مرتضی وہاب

بدلتا کراچی دیکھ کی خوشی ہورہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی شہر بدل رہا ہے اور بدلتے کراچی کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ابھی تو ابتداء ہے، آگے مزید کراچی بدلے گا۔  ان کا کہنا ہے کہ مزید ہیلتھی ایکٹوٹیز کرتے رہینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صبح سویرے کراچی گرین میراتھن  میں شرکت کے لیے  کلفٹن اربن فاریسٹ پہنچے ۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج بابائے  قوم کے پیدائش کا بھی دن ہے، اور کرسمس بھی ہے اور ہم کراچی والے سب صبح سویرے میراتھن پر ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی گرین میراتھن  میں شرکت کے موقع پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، جسے دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام آرگنائزر اور کے ایم سی کا ممنون ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے