آصف زرداری نواز شریف

آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات

دبئی (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان دبئی میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی غیر معمولی ملاقات میں ملک کو درپیش چیلجز اور مجموعی سیاسی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ہے، اس موقع پر مستقبل کی سیاسی حکمت علمی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات کے اختتام پر نواز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری کو آج رات کے کھانے کی دعوت بھی دی گئی۔

دوسری جانب توقع کی جارہی ہے کہ دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات کا دوسرا سیشن آج رات کے کھانے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے